آج پاکستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آج (21) سے 24 جون کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 04سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے جبکہ سندھ ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

آج کے موسم کی صورتحال

آج بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

جمعرات کو موسم کیسا رہے گا؟

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد  کا موسم

بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جمعرات کے روز بھی اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز نوکنڈی 48، دالبندین، سبی 47، جیکب آباد اور بھکر میں 46 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام کی تبدیلی کا اشارہ، ایک اور بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

دہلی یونیورسٹی میں اختلاف کی قیمت؟ ایک واقعہ، کئی سوالات

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟