پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے پہلی مرتبہ ایک انٹرویو میں اپنی شادی، علیحدگی اور سابق شوہر کی بے وفائی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی ہے۔
ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا کہ انہیں تیسرے بچے کے حمل کے دوران بھی شوہر کی جانب سے بے وفائی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق عماد وسیم انہیں بچوں سمیت انگلینڈ لے گئے اور بعد ازاں اپنی والدہ کے گھر چھوڑتے ہوئے کہا کہ دونوں کو کچھ عرصے کے لیے ایک دوسرے سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔
ثانیہ اشفاق کے مطابق بعد میں عماد وسیم نے ان سے علیحدگی کا اعلان کردیا جبکہ وہ اس وقت بچوں کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر موجود تھیں۔ ان کا الزام ہے کہ اسی دوران عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے اور پہلے ہی تعلق قائم کرچکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جب عماد وسیم اور نائلہ راجہ کے تعلقات سے متعلق باتیں سامنے آئیں تو متعدد افراد نے انہیں پیغامات بھیجے اور نائلہ راجہ کے حوالے سے مختلف دعوے کیے۔ تاہم ثانیہ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کی ذمہ داری صرف دوسری خاتون پر عائد نہیں ہوتی بلکہ عماد وسیم بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کرلی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
ثانیہ اشفاق نے کہا کہ پہلی طلاق کا نوٹس موصول ہونے کے باوجود وہ پاکستان واپس آئیں کیونکہ انہیں امید تھی کہ بچوں سے ملاقات کے بعد شاید سابق شوہر کے رویے میں نرمی آئے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔
ان کے مطابق انہوں نے آخری وقت تک اپنی شادی کو بچانے کی کوشش کی لیکن عماد وسیم نے ان کے اور بچوں کی خاطر رشتہ برقرار رکھنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔
یہ بھی پ ڑھیں: عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے درمیان الزامات کی نئی جنگ، سوشل میڈیا پر معاملہ زیر بحث
ثانیہ اشفاق نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں شکست کے بعد انہوں نے عماد وسیم سے پوچھا کہ میچ کیوں ہارا جس پر عماد نے انہیں جواب دیا کہ مجھ سے بات نہ کرو اور مجھے اکیلا چھوڑ دو۔ ثانیہ کے مطابق انہوں نے غصے میں کہا کہ شاید اللہ نے انہیں سزا دی ہے کیونکہ ان کی وجہ سے ٹیم میچ ہاری۔
سابق اہلیہ نے عماد وسیم کے بعض رویوں کو ’خاندانی نہیں‘ قرار دیتے ہوئے سسرال کے رویے سے متعلق بھی متعدد دعوے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کے فوراً بعد ان سے بار بار پوچھا جاتا تھا کہ بچہ کب ہوگا، جبکہ حمل ٹھہرنے کے بعد بھی بچے کے رنگ سے متعلق توقعات کا اظہار کیا جاتا تھا۔ ثانیہ کے مطابق بیٹی کی پیدائش کے بعد بھی ان سے سب سے پہلے بچی کے رنگ کے بارے میں سوال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائلہ راجہ میرے ایک بچے کی کسٹڈی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کا الزام
ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی ذاتی اشیا خود خریدتی تھیں اور عماد وسیم نے انہیں یہ چیزیں لے کر نہیں دیں۔ ان کے مطابق تیسرے بچے کی خبر ملنے پر عماد وسیم کی والدہ نے مبینہ طور پر کہا کہ ’اسے طلاق دو اور سب کچھ واپس لے لو‘ جبکہ عماد کے بھائی کی جانب سے بھی انہیں مبینہ دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عماد وسیم کے بھائی نے دونوں بہوؤں کو گھر سے نکال دیا، جبکہ اپنی بہن اور اس کے شوہر کو گھر میں رکھا۔ ثانیہ اشفاق نے بتایا کہ عمرے کے دوران خانہ کعبہ کے سامنے عماد وسیم نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کسی دوسری لڑکی کی طرف نہیں جائیں گے جس پر انہوں نے اپنے شوہر پر اعتماد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم کی شادی کے بعد ثانیہ اشفاق پہلی بار منظر عام پر، اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا
نائلہ راجہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ اشفاق نے متعدد الزامات عائد کیے اور ان کے سابقہ ازدواجی معاملات کے حوالے سے بھی دعوے کیے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ ثانیہ اشفاق نے مزید دعویٰ کیا کہ انگلینڈ پہنچنے کے بعد عماد وسیم نے ان کے اور بچوں کے پاسپورٹ اپنے پاس رکھ لیے تاکہ وہ پاکستان واپس نہ جاسکیں۔ ان کے مطابق عماد نے وکیل بھی کرلیا اور کہا کہ جب تک وہ خود نہ چاہیں ثانیہ اور بچے انگلینڈ میں ہی رہیں گے۔














