پاکستان اور چین کا اسٹریٹیجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان چین زرعی شراکت داری، کسانوں کو جدید اور سستی مشینری فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان ہر آزمائش پر پورا اترنے والی اسٹریٹیجک  تعاون کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 2026 کے اجلاس سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں ہونے والے جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے سدا بہار اسٹریٹجک کواپریٹو پارٹنرشپ دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے ناگزیر، پاکستان چین کا اتفاق

اس موقع پر اقوام متحدہ کے آئندہ سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے جاری عمل پر بھی بات چیت کی گئی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ویمنز ایشیا کپ کے لیے تیار، جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا عزم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: عمران خان کی بشریٰ بی بی و اہلخانہ سے ملاقات، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کا حکم

سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، سرفراز بگٹی

چین اور نیپال کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں

نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی،  ہزاروں تاحال لاپتہ

ویڈیو

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

لانگ مارچ کے لیے چندہ اصل میں عوام کے جیبوں پر ڈاکا ہے، پشاور کے شہری حکومت پر برس پڑے

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!