26 نومبر کے متاثرین کیلئے آنے والے 38 کروڑ روپے کہاں گئے؟ شیر افضل مروت کے سوال پر شفیع جان خاموش

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی میں 26 نومبر کے متاثرین کے لیے بیرونِ ملک سے آنے والے مبینہ 38 کروڑ روپے کا معاملہ زیرِ بحث آگیا۔ شیر افضل مروت نے رقم کی تقسیم پر سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جن خاندانوں کے لیے یہ رقم بھیجی گئی، انہیں آج تک ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔

ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے شفیع جان سے سوال کیا کہ 26 نومبر کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے بیرونِ ملک سے موصول ہونے والے مبینہ 38 کروڑ روپے کہاں خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آیا یہ رقم پارٹی کو موصول ہوئی تھی یا نہیں اور اگر موصول ہوئی تو کیا اسے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت پر خرچ کیا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پارٹی کی جانب سے واضح مؤقف سامنے نہیں آ رہا۔

شفیع جان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ یہ رقم کس نے بھیجی، کس نے وصول کی اور کہاں خرچ کی گئی۔ ان کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری ہی بہتر طور پر وضاحت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ان کی اوقات ہی نہیں کہ یہ کوئی احتجاج کرسکیں، شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید

شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ رقم پارٹی کے اپنے لوگوں نے وصول کی اور اسے 26 نومبر کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد یا جیل جانے والے کارکنوں اور ان کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ان کے مطابق یہ رقم فروری 2025 میں سات سے آٹھ اقساط میں موصول ہوئی اور ابتدا میں خدیجہ شاہ کے پاس پہنچی تھی۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ متاثرہ خاندانوں میں رقم تقسیم کردی گئی ہے تاہم ان کے بقول ان کا متاثرہ خاندانوں سے رابطہ ہے اور ان خاندانوں نے انہیں بتایا کہ انہیں اس رقم میں سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

منی پور میں بھارتی آسام رائفلز کے اہلکار کی خودکشی، فوجیوں میں نفسیاتی امراض شدت اختیار کرگئے

شی جن پنگ کے اقتدار میں مزید 5 سال کی توسیع کا امکان

میکسیکو  کی چیف الیکشن کمشنر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں