تھائی لینڈ اور سنگاپور کے وزرائے اعظم کی میوزیکل ڈپلومیسی، ویڈیو وائرل

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سفارت کاری نے اس ہفتے اس وقت غیر متوقع اور دلچسپ رخ اختیار کرلیا جب تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چارنویراکول نے مائیک سنبھال کر گیت گائے جبکہ سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ نے گٹار بجا کر ان کا ساتھ دیا۔

بنکاک میں تھائی حکومت کے ہاؤس میں سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران دونوں رہنماؤں نے موسیقی کی محفل سجا دی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آرام اور تفریح کے لیے تھائی لینڈ پہنچ گیا

تھائی وزیراعظم انوتن نے معروف برطانوی میوزک بینڈ دی بیٹلز کا مشہور گیت ’لیٹ اٹ بی‘ اور باب ڈیلن کا معروف گیت ’’بلوئنگ ان دا ونڈ‘ گایا، جبکہ سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ نے اکوسٹک گٹار پر ان کا ساتھ دیا۔

دونوں رہنماؤں کی یہ غیر معمولی پرفارمنس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور دیکھنے والوں نے سفارت کاری کے اس منفرد انداز کو خوب سراہا۔

یہ موسیقی کی محفل تھائی لینڈ اور سنگاپور کے درمیان ہونے والی 5ویں ’لیڈرز ریٹریٹ‘ کے بعد منعقد ہوئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان 11 سال بعد ہونے والی اس نوعیت کی پہلی ملاقات تھی۔

رہنماؤں کی باضابطہ ملاقات میں خوراک کے تحفظ، توانائی، ڈیجیٹل معیشت، دفاع اور سپلائی چین سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔

مزید پڑھیں: کم عمر ڈرائیورنگ کا خوفناک نتیجہ، تھائی لینڈ میں 9 بدھ راہب جان سے گئے

سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ مئی 2024 میں وزیراعظم بنے تھے اور وہ گٹار بجانے کے شوق کے باعث بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ ماضی میں بھی مختلف مواقع پر اپنی موسیقی سے دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔

دوسری جانب تھائی وزیراعظم انوتن، جو 2025 سے وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہیں، نے اس موقع پر گلوکاری کا مظاہرہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے منتخب کردہ گیت بھی خاصی دلچسپی کا باعث بنے۔ ’لیٹ اٹ بی‘ مشکل حالات میں پُرسکون رہنے کا پیغام دیتا ہے، جبکہ ’بلوئنگ ان دا ونڈ‘ جنگ، امن اور سماجی تبدیلی جیسے موضوعات سے جڑا معروف گیت ہے۔

یہ واضح نہیں کہ دونوں رہنماؤں نے گیتوں کے انتخاب میں کسی خاص سفارتی پیغام کو مدنظر رکھا یا نہیں، تاہم ان کی مشترکہ پرفارمنس نے رسمی سفارت کاری کے روایتی انداز سے ہٹ کر ایک دوستانہ اور غیر رسمی پہلو ضرور سامنے لایا۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی پارک میں پراسرار بیماری سے 72 شیر ہلاک

تھائی لینڈ اور سنگاپور کے درمیان طویل عرصے سے اقتصادی اور سیاسی تعلقات قائم ہیں اور سنگاپور تھائی لینڈ کے اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شمار ہوتا ہے۔

تاہم چند لمحوں کے لیے خطے کے پیچیدہ سیاسی، معاشی اور سفارتی معاملات پس منظر میں چلے گئے اور بنکاک میں مائیک، گٹار اور 2 وزرائے اعظم نے محفل کو موسیقی سے سجا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی دونوں رہنماؤں کی پرفارمنس پر دلچسپ تبصرے کیے اور بعض نے مزاحیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ دونوں وزرائے اعظم کی مشترکہ میوزک البم کب ریلیز ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسدادِ دہشتگردی مذاکرات کا 10واں دور، علاقائی اور عالمی پیشرفت کا جائزہ لیا

معرکہِ مظفر آباد: کشمیری جذبہِ حریت، قبائلی رفاقت اور پاکستان سے لازوال وابستگی کی تاریخ ساز علامت

خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنا پڑے، دہشتگردوں کو دوبارہ بلانے کا خمیازہ عوام نے بھگتا، وزیراعظم

’آخر ہم خوش کیوں ہو رہے ہیں؟‘ ساشا بیرن کوہن کے پاکستان کو سلام پر زویا ناصر کا ردعمل

صدر مملکت آصف علی زرداری 24 اکتوبر تک جرمنی کے دورے پر رہیں گے

ویڈیو

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟