پاکستانی روپے نے جمعہ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی معمولی مضبوطی کا رجحان برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: خراماں خراماں: روپے کی قدر مسلسل مضبوطی کی سمت گامزن، جانیے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے؟
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر روپیہ 277.41 پر بند ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کا اضافہ ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کو پاکستانی روپیہ 277.42 فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب جاپانی ین نے بھی جمعے کے روز ڈالر کے مقابلے میں اپنی مضبوطی برقرار رکھی اور یہ ایک ماہ سے زائد عرصے میں اپنے مضبوط ترین ہفتے کی جانب گامزن رہا۔
مزید پڑھیے: پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، امریکی ڈالر دباؤ کا شکار
ڈالر انڈیکس جو ین اور یورو سمیت متعدد کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو ناپتا ہے مستحکم رہتے ہوئے 99.01 پر برقرار رہا جبکہ یورو 1.1625 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ 1.3527 ڈالر پر مستحکم رہے۔
اس کے علاوہ جمعے کے روز عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور یہ وسط جولائی کے بعد سے اپنے سب سے بڑے ہفتہ وار اضافے کی جانب گامزن ہیں۔
برینٹ کروڈ فیوچرز 0100 جی ایم ٹی تک 54 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 96.06 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 80 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 92.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی مارکیٹوں میں ہلچل، بھارتی روپے کی قدر بھی گرگئی
ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ کروڈ میں 7.6 فیصد جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں 10.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو 20 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔














