گل پلازا آتشزدگی، سرکاری اداروں کی غفلت ثابت نہ ہوسکی، ایسوسی ایشن ذمہ دار قرار

ہفتہ 5 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گل پلازا آتشزدگی کیس میں پولیس کی جانب سے سٹی کورٹ میں جمع کرائے گئے چالان میں گل پلازا ایسوسی ایشن کو جان لیوا آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازا: جوڈیشل کمیشن نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے سندھ حکومت کے حوالے کردی

پولیس چالان میں سرکاری اداروں کو کلین چٹ دے دی گئی، چالان کے مطابق کے ایم سی، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کی جانب سے کوئی غفلت سامنے نہیں آئی۔

پولیس چالان میں 87 گواہان کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ گل پلازا میں فائر سیفٹی کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت مختلف شواہد حاصل کیے گئے۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیا میں کسی دھماکا خیز مواد یا قابلِ اشتعال مائع کے آثار نہیں ملے۔

مزید پڑھیں: سانحہ گل پلازا: جوڈیشل کمیشن اجلاس، عینی شاہدین نے کیا بتایا؟

تاہم بعض اشیا میں جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے ذرات کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

پولیس چالان میں گل پلازا انتظامیہ کی مبینہ غفلت، فائر سیفٹی کے انتظامات، دکانوں اور عمارت میں حفاظتی اقدامات سے متعلق بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp