آزاد کشمیر کابینہ میں محکموں کی تقسیم، وزرا کو قلمدان سونپ دیے گئے

ہفتہ 5 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے اپنی کابینہ کے وزرا میں محکموں کی تقسیم کر دی ہے۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر قواعد کار نظرثانی شدہ 1985 کے قاعدہ 3 کے ذیلی قاعدہ 4 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ تقسیم عمل میں لائی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سردار میر اکبر خان کو فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ اور باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وقار احمد نور کو وزارت جنگلات، وائلڈ لائف اور فشریز کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی وزیر صحت عامہ ہوں گے۔

اظہر صادق کو محکمہ ہائیر ایجوکیشن، ثاقب مجید راجا کو توانائی و آبی وسائل کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔

اسی طرح راجا ریاست خان وزیر مال و بحالیات، سردار عمیر نعیم وزیر ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن جبکہ عبدالرحمان آرائیں کو سیاحت، صنعت، محنت اور معدنی وسائل کے محکموں کا قلمدان دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی 8 رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا، جن سے قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے حلف لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: ہائی وولٹیج میچ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اپر سوات، کالام اور بابو سر ٹاپ میں سال کی پہلی برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب کی طرز پر تیز رفتار ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کا اعلان

وزیراعظم کا ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے تاریخی فیصلہ، چھوٹے کاروبار کے لیے شاندار پیکیج کا اعلان

عروہ حسین کی زبردست اداکاری، ڈراما سیریل’آپ کی عزت‘ کا دھماکے دار سین سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

پنجاب کو ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے دہشتگردی کا خطرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

1948 سے قائم کراچی کی دکان، کچوری اور سموسے کا ذائقہ نسل در نسل برقرار

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا