قائداعظم کی 78ویں برسی، دفتر خارجہ کا بانیٔ پاکستان کو خراج عقیدت

جمعہ 11 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی کے موقع پر قوم نے بانیٔ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، جن کے عزم اور جدوجہد نے تاریخ کا رخ بدل کر پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قائداعظم کی غیر متزلزل قیادت اور عزم آج بھی پاکستانی قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔ دفتر خارجہ نے معروف مورخ اسٹینلے وولپرٹ کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کا رخ بدلنے والے افراد بہت کم ہوتے ہیں، دنیا کا نقشہ تبدیل کرنے والے اس سے بھی کم اور کسی نئی ریاست کے قیام کا سہرا کسی ایک شخص کے سر آنا تو انتہائی نایاب ہے، مگر محمد علی جناح نے یہ تینوں کام انجام دیے۔

دفتر خارجہ کے مطابق قائداعظم کا ورثہ آج بھی قوم کو اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر قائم رہنے اور ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

بیان میں کہا گیا کہ قائداعظم کے افکار اور جدوجہد کو سامنے رکھتے ہوئے قوم پاکستان کو مزید مضبوط بنانے اور اس کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp