نہ بڑا بجٹ اور نہ سرکاری مدد، کوئٹہ کی ایک گلی کیسے ’جنت‘ بن گئی؟

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاؤن میں ایک ایسی گلی بھی ہے جس کی خوبصورتی اور سرسبزی نے اسے ’جنت گلی‘ کے نام سے مشہور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘کھلے آسمان تلے بوتلیں بیچنا کسی بھی فنکار کے لیے آسان نہیں’، کوئٹہ کی مسکان ملک کی کہانی

20 سے زائد گھروں پر مشتمل اس گلی کے رہائشیوں نے اپنے گھروں کے باہر چھوٹے چھوٹے درخت اور پودے لگائے جبکہ گلی کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری بھی خود ہی اٹھا لی۔ شہریوں کی انہی اجتماعی کوششوں کے باعث آج یہ گلی ایک خوبصورت اور سرسبز منظر پیش کرتی ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اہلِ علاقہ نے بتایا کہ گلی کو صاف ستھرا رکھنے اور اسے خوبصورت بنانے کا سلسلہ چند برس قبل شروع کیا گیا تھا۔ ہر گھر کے مکین نے اپنے گھر کے باہر ایک درخت یا پودا لگایا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پوری گلی سرسبز ہوگئی۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گلی کی صفائی کے لیے کسی سرکاری ادارے کا انتظار نہیں کیا جاتا، بلکہ ہر شخص اپنے گھر کے ساتھ ساتھ گلی کی صفائی میں بھی حصہ لیتا ہے۔

ان کے مطابق شہر کو صاف اور خوبصورت رکھنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ شہریوں کو بھی اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے محلوں اور گلیوں کی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔

مزید پڑھیے: کوئٹہ میں برطانوی کوچز کا خواتین فٹبال کیمپ ’خواب ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلیں‘

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ماحول کو خوبصورت بنانے کے لیے ہمیشہ بڑے بجٹ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اچھی نیت، تھوڑی سی محنت اور اجتماعی کوشش سے ایک عام سی گلی کو بھی ’جنت گلی‘ بنایا جاسکتا ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp