ایمی ایوارڈز میں ’وِڈوز بے‘ کا راج، ایک سیزن میں ریکارڈ 14 ایوارڈز

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں سال کے ایمی ایوارڈز میں ایپل ٹی وی کی ہارر کامیڈی سیریز ’وِڈوز بے‘ نے بہترین کامیڈی سیریز سمیت ریکارڈ 14 ایوارڈز جیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہنگامی طبی مرکز کے پس منظر میں بننے والے ڈرامے ’دی پٹ‘ نے مسلسل دوسری مرتبہ بہترین ڈرامہ سیریز کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

’وِڈوز بے‘ نے گزشتہ فاتح سیریز ’ہیکس‘ کے آخری سیزن کو شکست دے کر بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وینس فلم فیسٹیول: غزہ قتل عام  میں اے آئی کے استعمال پر  بننے والی دستاویزی فلم کے لیے 25 منٹ تک تالیاں

’ہیکس‘ کی اداکارہ جین اسمارٹ نے کامیڈی سیریز میں بہترین اداکارہ کا ایمی ایوارڈ 5ویں مرتبہ جیت لیا، وہ کسی سیریز کے ہر سیزن میں بہترین کامیڈی اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔

جین اسمارٹ نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر ناقابل یقین رہا ہے اور انہوں نے ’ہیکس‘ کے تخلیق کاروں کا شکریہ ادا کیا۔

ویلش اداکار میتھیو رائس نے بھی ایمی ایوارڈز کی تقریب میں منفرد اعزاز حاصل کیا انہوں نے ’وِڈوز بے‘ میں ایک چھوٹے قصبے کے میئر کے کردار پر بہترین کامیڈی اداکار جبکہ نیٹ فلکس کی نفسیاتی تھرلر سیریز ’دی بیسٹ اِن می‘ میں اداکاری پر محدود سیریز کے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔

یوں وہ ایک ہی تقریب میں 2 مرکزی اداکاری کے اعزازات حاصل کرنے والے پہلے اداکار بن گئے۔

’دی پٹ‘ کے اداکار نوح وائل نے مسلسل دوسری مرتبہ بہترین ڈرامہ اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا، انہوں نے پٹس برگ کے ایک ٹراما سینٹر میں ڈاکٹر ’روبی‘ روبینا وچ کا کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’یہ آنسو خوشی کے ہیں‘، گلوکارہ سیلین ڈیون 6 سال بعد اسٹیج پر آبدیدہ

وائل نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے انتہائی جذباتی اور ناقابل یقین تجربہ ہے۔

’وِڈوز بے‘ نے بہترین معاون اداکار اور معاون اداکارہ کے علاوہ بہترین ہدایت کاری اور بہترین تحریر کے ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

رواں ماہ کے آغاز میں دیے گئے تکنیکی اور دیگر اعزازات کو شامل کیا جائے تو سیریز نے ایک ہی سیزن میں مجموعی طور پر 14 ایمی ایوارڈز جیت کر کامیڈی سیریز کے لیے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بہترین معاون کامیڈی اداکار کا ایوارڈ ’وِڈوز بے‘ کے اسٹیفن روٹ نے ’شرنکنگ‘ کے مقبول اداکار ہیریسن فورڈ کو شکست دے کر حاصل کیا۔

دوسری جانب ’دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبرٹ‘، جسے سی بی ایس نے ختم کردیا اور جس کی آخری قسط رواں سال نشر ہوئی، نے بہترین ورائٹی سیریز کا ایوارڈ جیت لیا۔

ایچ بی او میکس کی قتل کی پراسرار کہانی پر مبنی سیریز ’ڈی ٹی ایف سینٹ لوئس‘ کو بہترین محدود سیریز قرار دیا گیا، جبکہ ایپل ٹی وی کی ’پلوبس‘ کی اداکارہ ریا سی ہورن نے بہترین ڈرامہ اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

مزید پڑھیں: وینس فلم فیسٹیول میں غزہ سنیما اکیڈمی کا باضابطہ آغاز

سی ہورن نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی ساتھی نامزد اداکاراؤں کو خراج تحسین پیش کیا اور حقوق نسواں کی سرگرم کارکن گلوریا اسٹائنم کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ خواتین ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتیں۔

تقریب کے دوران اکیڈمی نے معروف اداکار اور سماجی کارکن مائیکل جے فاکس کو پارکنسنز بیماری سے متعلق تحقیق اور علاج کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سے نوازا۔

ایمی ایوارڈز کے فاتحین کا انتخاب ٹیلی ویژن اکیڈمی کے 27 ہزار سے زائد مصنفین، ہدایت کاروں، اداکاروں، پروڈیوسرز اور دیگر شعبوں سے وابستہ ماہرین کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں