پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے 10 میچز اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے، جبکہ سری لنکا انڈر 19 اسکواڈ 28 اور بنگلادیش انڈر 19 ٹیم 29 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگئی

ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے سیریز کا فارمیٹ ٹرپل راؤنڈ روبن رکھا گیا ہے۔ ہر ٹیم 6، 6 میچز کھیلے گی، جبکہ ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 16 اکتوبر کو ہوگا۔ تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

سیریز کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، جس کی قیادت فضاء فیاض کریں گی۔

بیٹرز قمروش فرحان، پاکیزہ شبیر، ملائکہ سہانی اور آف اسپنر افشین خان کو پہلی مرتبہ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ ظفر اور مومنہ ریاست کی شاندار کارکردگی، پاکستان ویمنز نے سری لنکا کے خلاف تیسرا ٹی 20 جیت لیا

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم بدھ سے بوڑانوالا گراؤنڈ اور اقبال اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ شروع کرے گی، جبکہ بنگلادیش اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیمیں 29 اور 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو اقبال اسٹیڈیم میں تربیت کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp