ملتان میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح، مریم نواز شریف کا تقریب سے خطاب

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں جدید اور ماحول دوست گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہر کے عوام کے لیے اس منصوبے کو ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ملتان میں 60 الیکٹرک بسوں کے ساتھ سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید 100 بسیں ملتان کے شہریوں کے لیے دستیاب کر دی جائیں گی تاکہ سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بس سروس کا عام کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم، عوام کی سہولت کے پیش نظر خواتین، طلبا و طالبات، معذور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے یہ سفر 100 فیصد مفت ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی آخری حد تک گرین بس سروس کو پھیلایا جا رہا ہے تاکہ صوبے بھر کے عوام جدید اور سستے سفر کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp