لاہور میں جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی شناخت کے سہارے 28 سال تک روپوش رہنے والا ملزم گرفتار
جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق گائنی ڈاکٹر نے ڈیوٹی ڈی ایم ایس اور تھانے میں درخواست جمع کروا دی۔
درخواست کے متن کے مطابق ایک شخص ڈاکٹر کے حلیے میں ایمرجنسی لیبر روم میں خواتین کا معائنہ کر رہا تھا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیے: ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔














