کراچی: کلفٹن تین تلوار کے قریب سپر مارٹ میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی چوری

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب سپر مارٹ میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی چوری کی واردات رپورٹ کی گئی ہے، جس میں ایک خاتون اور مرد ملزم ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق واردات گزشتہ صبح سویرے پیش آئی، جہاں ملزمان سپر مارٹ کے تالوں کی چابیاں استعمال کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور لاکر کھول کر 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چوری کرکے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کلفٹن میں بینک کے باہر ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق، 25 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سپر مارٹ کا کوئی اندرونی شخص ملزمان سے ملا ہوا ہوسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں مرد اور خاتون ملزمان کو سپر مارٹ کے اندر موجود دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ مرد ملزم لاکر سے رقم نکالتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp