شاہ زمان علی خان کی دبئی یاترا، مونی رائے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

جمعہ 25 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خان نے دبئی میں اپنے حالیہ قیام کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں، جن میں ان کی پرتعیش سفری مصروفیات اور بھارتی اداکارہ مونیا رائے کے ساتھ ایک تصویر بھی شامل ہے۔

شاہ زمان علی خان کا تعلق معروف فتح علی خان خاندان سے ہے، وہ حالیہ عرصے میں اپنے والد راحت فتح علی خان کے ہمراہ مختلف کنسرٹس میں پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ وہ ڈرامہ سیریلز ’زنجیریں‘ اور’شرپسند‘ کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریکس بھی گا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان اور بیٹے شاہ زمان کے لیے خصوصی اعزاز، برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا

حال ہی میں ایک پرفارمنس کے بعد شاہ زمان علی خان دبئی میں نظر آئے، جہاں انہوں نے اپنے ہوٹل میں قیام، سفر اور دیگر مصروفیات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

ان کی جانب سے شیئر کیے گئے فوٹو ڈمپ میں بھارتی اداکارہ مونیا رائے کے ساتھ لی گئی تصویر بھی شامل تھی۔

تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے، خاص طور پر مونی رائے کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور بعض صارفین نے شاہ زمان علی خان کو مشورے بھی دیے۔

مزید پڑھیں: نصرت فتح علی خان کے مزار پر قوالی اور نوٹوں کی برسات کرنے پر راحت فتح علی پر شدید تنقید

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لڑکیاں آپ کے پیسوں کے پیچھے ہیں‘ جبکہ ایک اور صارف نے’نصرت جی کا نام‘ ڈبونے کا طعنہ دیا، دوسری جانب سے ایک صارف نے شاہ زمان کو’لڑکیوں سے دور رہنے‘ کا مشورہ بھی دیا۔

شاہ زمان علی خان کی دبئی سے شیئر کی گئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آنے والے تبصرے مختلف آرا کی عکاسی کرتے ہیں، تاہم ان تصاویر پر شاہ زمان  کی جانب سے کسی تنقید یا تبصرے کا جواب سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نہار منہ زیتون کا تیل پینا کیا واقعی بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے؟

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپیئن شپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹیمیں 22 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

برطانیہ میں گھڑیاں پیچھے، پاکستان سے وقت کا فرق کتنے گھنٹے ہوگا؟

صدرآصف علی زرداری کا دورہ جرمنی، سیمنز کا شعبۂ صحت میں تعاون، مفاہمتی یادداشتوں کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان

لاہور: بارش اور ژالہ باری، فضائی آلودگی میں قدرے کمی آگئی

ویڈیو

اسلام آباد میں بارش کے بعد ملک بھر میں کہاں برسات کا امکان ہے؟

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

بابر اعظم اور شاداب خان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے، شاہین آفریدی بہتر کپتان ہیں، ماجد بھٹی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے