ٹیلنٹ نہیں بڑے ہیرو کی بیوی کا فیصلہ چلتا ہے، بالی ووڈ ادکارہ تاپسی پنو کا دلچسپ انکشاف

جمعہ 25 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ میں کبھی کبھی فلم کی کاسٹنگ ٹیلنٹ اور محنت پر نہیں بلکہ ہیرو کے گھر کے فیصلوں پر طے ہوتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوتا ہے جب کسی اداکارہ کو اس لیے فلم سے آؤٹ کر دیا جاتا ہے کیونکہ فلم کے ہیرو کی بیوی کو اس کی موجودگی پر اعتراض ہوتا ہے یا اسے کہیں نہ کہیں کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی کے ڈانس کا مذاق، بالی ووڈ اداکارہ کا دلچسپ جواب وائرل

ایسا ہی ایک دلچسپ اور تلخ واقعہ بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ بھی پیش آیا جس کا انکشاف انہوں نے خود کر دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو۔

بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے بتایا ہے کہ انہیں ایک بار ایک بڑی فلم سے صرف اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ہیرو کی اہلیہ کو ان سے مسئلہ تھا۔

اپنی جاندار اداکاری اور دو ٹوک انداز کے لیے پہچانی جانے والی تاپسی نے ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کے نظام اور ہیروز کے اثر و رسوخ پر کھل کر بات کی۔

مزید پڑھیے: انوشکا شرما سے پہلے ویرات کوہلی کس بالی ووڈ اداکارہ کے دیوانے تھے؟ نام نے سب کو چونکا دیا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کیریئر کے دوران کئی بار فلموں سے سائیڈ لائن کیا گیا لیکن سب سے مضحکہ خیز اور افسوسناک وجہ یہ تھی کہ انہیں ایک فلم سے محض اس لیے ہٹا دیا گیا کیونکہ مرکزی ہیرو کی بیوی ان کی کاسٹنگ پر خوش نہیں تھیں۔

تاپسی کے مطابق انڈسٹری میں اکثر آپ کی قابلیت، لُک اور محنت کے بجائے ذاتی پسند ناپسند اور اندرونی تعلقات کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں جو نئے اور محنتی فنکاروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں فلموں کے بجائے بڑے کاروباری منصوبوں کو ترجیح دینے لگیں

ان تمام رکاوٹوں کے باوجود تاپسی جلد ہی اپنی نئی ایکشن ڈراما فلم ‘گندھاری’ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جس کا ان کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp