امریکی سفیر کا دورہ گولڈن ٹیمپل،  سکھوں کا مقدس ترین مقام خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا

بدھ 30 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امرتسر میں سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹیمپل کے باہر امریکی سفیر کے دورے کے دوران سکھ کارکنوں کے احتجاج اور خالصتان کے حق میں نعروں نے سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا اور حاضری دی۔ اس موقع پر سکھ کارکنوں نے گردوارے کے باہر احتجاج کیا اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیے خالصتان گروپ کی صدر ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کے لیے ایک ارب ڈالر کی پیشکش

واقعہ امرتسر میں ایک حساس اور سخت سیکیورٹی والے مقام پر پیش آیا، جہاں امریکی سفیر سکھ برادری کے مقدس ترین مذہبی مرکز کا دورہ کر رہے تھے۔ احتجاج اور نعروں کے باعث اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سفارت کار کے دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

واقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھگونت مان کی قیادت میں قائم عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بی جے پی ترجمان آر پی سنگھ نے سوال اٹھایا کہ مظاہرہ ہونے کے وقت پنجاب انٹیلی جنس بیورو کہاں تھا؟ وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو وضاحت کرنی چاہیے کہ خالصتان کے حامی کارکنوں کو احتجاج کرنے کی اجازت کیسے ملی؟ انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کو پنجاب کے امن اور سیکیورٹی پر حاوی نہیں ہونے دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیے خالصتان تحریک نے اب تک کیا حاصل کیا؟

یہ واقعہ خالصتان کے مطالبے اور علیحدہ سکھ ریاست کے قیام کی حمایت کرنے والے گروہوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے جاری سیاسی حساسیت کے دوران سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپیئن شپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹیمیں 22 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

برطانیہ میں گھڑیاں پیچھے، پاکستان سے وقت کا فرق کتنے گھنٹے ہوگا؟

صدرآصف علی زرداری کا دورہ جرمنی، سیمنز کا شعبۂ صحت میں تعاون، مفاہمتی یادداشتوں کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان

لاہور: بارش اور ژالہ باری، فضائی آلودگی میں قدرے کمی آگئی

مونالیزا تک رسائی بند، احتجاج کے پیش نظر پیرس کے عجائب گھر مقفل، سڑکیں میدان جنگ میں تبدیل

ویڈیو

اسلام آباد میں بارش کے بعد ملک بھر میں کہاں برسات کا امکان ہے؟

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

بابر اعظم اور شاداب خان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے، شاہین آفریدی بہتر کپتان ہیں، ماجد بھٹی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے