پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کے بعد کیا بڑا اعلان ہوگا؟ شیر افضل مروت کی پیشگوئی

جمعہ 2 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات کے ممکنہ نتائج سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کا مارچ مؤخر کرکے 4 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ ان کے مطابق اس وقت گورنر راج یا ایمرجنسی سے متعلق کوئی بات نہیں تھی تاہم بعد میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مارچ کی تیاری کے لیے وقت نہیں لیا تھا بلکہ 27 ستمبر تک مفاہمت نہ ہونے کے باعث مارچ کو 4 اکتوبر تک مؤخر کیا گیا تھا۔ شیر افضل مروت کے مطابق اس کے بعد مذاکرات کا امکان پیدا ہوا اور اب جو بات چیت جاری ہے، اس کا نتیجہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے سہیل آفریدی کی نامزدگی کا غلط فیصلہ ہوا جس کے نتائج پارٹی آج بھی بھگت رہی ہے، شیر افضل مروت

انہوں نے پیش گوئی کی کہ فریقین قانون کی حکمرانی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کریں گے جبکہ پی ٹی آئی قومی مفاد کے پیش نظر مارچ غیر معینہ مدت تک مؤخر کرنے کا اعلان کرے گی۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے تاہم اسپتال کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق مذاکرات کے نتیجے میں ملاقاتیں بھی بحال کی جائیں گی اور یہ ملاقاتیں ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp