بلاول بھٹو زرداری کا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مذاکرات کا خیرمقدم

جمعہ 2 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ مذاکرات شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں اپوزیشن غیر مشروط طور پر اپنا لانگ مارچ ختم کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں مثبت پیشرفت، مزید آگے بڑھنے کے لیے بات چیت کل دوپہر تک ملتوی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کے لیے وجودی خطرہ بن چکا ہے، خصوصاً اس لیے کہ ان گروہوں کو ہمسایہ ممالک سے فعال حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں گے اور ملک سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر دہشتگردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور ہمسایہ ممالک سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے متحد ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مزاحمت یا مذاکرات، محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے لیے 2 ہی راستے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف ہر آئینی طریقے سے جدوجہد کرنے کے لیے پہلے بھی پرعزم رہی ہے اور آئندہ بھی اس عزم پر قائم رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp