پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب قصور کے مقام پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی وارننگ، پی ٹی آئی لانگ مارچ منسوخ؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو منہ توڑ جواب
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ قصور کے قریب پیش آیا جہاں گاؤں لدھڑ سے تعلق رکھنے والے تین مقامی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے گئے ہی تھے کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے بغیر کسی وارننگ کے انہیں نشانہ بنا دیا۔
بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری موقعے پر شہید ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، تینوں نہتے تھے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عظمت رسول ولد عطاء اللہ اور محسن جٹ کے نام سے ہوئی ہے دونوں کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر کی باڑ عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی تاہم بھارتی میڈیا نے اپنے فالس فلیگ آپریشن کے بیانیے کو برقرار رکھتے ہوئے ان معصوم شہریوں کو درانداز قرار دے دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہریوں پر فائرنگ کا یہ واقعہ بارڈر پروٹوکول اور ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔














