جیمنائی کی کارکردگی میں کمی: اب اچھا جواب چاہیے تو زیادہ پیسے دو، گوگل کا نیا فارمولا

پیر 5 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل اپنے نئے جیمنائی ماڈلز کو کم ادائیگی کرنے والے صارفین سے واپس لے رہا ہے۔ 9 اکتوبر سے فری صارفین اور اے آئی پلس سبسکرائبرز آج استعمال ہونے والے کئی ماڈلز تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جیمینائی میں 13 نئی ایپس شامل، اب تفریح سے روزمرہ معاملات تک مزید کام ہوں گے

گوگل نے یہ تبدیلیاں ایک حالیہ اپ ڈیٹ شدہ سپورٹ پیج پر واضح کی ہیں جس کی نشاندہی سب سے پہلے ’9 ٹو 5 گوگل‘ نے کی۔

گوگل اے آئی سبسکرپشن کے بغیر صارفین صرف ایک فلیش لائٹ ماڈل تک محدود ہوں گے۔ وہ نئے فلیش ویریئنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے جو فی الحال ان کے لیے کھلے ہیں۔

یہ دباؤ اس وقت آیا ہے جب گوگل تقریباً ماہانہ بنیادوں پر ہلکے اپ ڈیٹس جاری کر رہا ہے جن میں سب سے حالیہ ستمبر میں جیمنائی 3.8 فلیش تھا۔

مزید پڑھیے: گوگل کی جیمینائی ایپ کی بڑی کامیابی، صارفین کی تعداد 1 ارب سے تجاوز کرگئی

4.99  ڈالر فی ماہ والا اے آئی پلس ٹیئر بھی زیادہ متاثر ہو رہا ہے جس میں صرف فلیش اور فلیش-لائٹ ماڈلز تک رسائی کی اجازت ہوگی جیمنائی 3.1 پرو اور نئے ریزننگ ماڈلز کے بغیر۔

دوسرے لفظوں میں، ٹیئر کی سبسکرپشن اب گوگل کے ٹاپ ریزننگ ماڈل تک یقینی رسائی فراہم نہیں کرتی۔

گوگل اے آئی پرو یا الٹرا ٹیئرز کے کوٹہ میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور ان کے پچھلے فوائد برقرار ہیں۔ مزید برآں دونوں ٹیئرز کو ڈیپ تھنکنگ فیچر ملتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی اور جیمینائی میں عجیب خامی سامنے آگئی، صارفین حیران

زیادہ اہم بات یہ ہے کہ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ صارفین کے پاس ماڈلز کے کم، درمیانے اور زیادہ ایفرٹ میں سے انتخاب کرنے کا آپشن ہوگا یعنی زیادہ ایفرٹ کوٹہ کو تیزی سے ختم کرتا ہے۔ لہذا یہ جواب کے معیار اور کوٹہ کی مدت کے درمیان ایک سمجھوتہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp