سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے، پہلے روز 14 ہزار 605 عازمین حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کرلی۔
مزید پڑھیں:حج 2027: سرکاری اسکیم میں واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 10 ہزار عازمین نے ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے دوسری قسط جمع کرائی، 899 افراد نے بینک کارڈ جبکہ 3 ہزار 612 عازمین نے مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کو ترجیح دی۔
ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 75 فیصد سے بڑھ گیا ہے، جبکہ دوسری قسط کی مد میں 9 ارب 30 کروڑ روپے موصول ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاک حج ایپ میں مزید کئی انقلابی فیچرز متعارف کرا دئیے گئے
وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے۔ دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازم ہے۔














