کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے باعث اسلام آباد کے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سری نگر ہائی وے پر سرینا چوک سے نائنتھ ایونیو تک مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔ سری نگر ہائی وے کی ٹریفک سہروردی روڈ، سروس روڈ جی ایٹ، سروس روڈ جی نائن اور زیرو پوائنٹ جبکہ فیض آباد کی جانب سے آنے والی ٹریفک فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو کی ٹریفک سروس روڈ ایسٹ استعمال کرے گی۔
پولیس کے مطابق کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری پرانا ایئرپورٹ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ اور آئی جے پی روڈ سے فقیر ایپی روڈ استعمال کریں۔
ٹریفک ایڈوائزری /مورخہ 07 اکتوبر 2026
کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے سلسلہ میں ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ پر مختلف مقامات پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔
1۔ سری نگرہائی وے سرینہ چوک تا نائنتھ ایونیو تک مختلف مقامات پر ڈائیورشن ہوگی۔
سری نگر ہائی وے والی ٹریفک… pic.twitter.com/U3fotmwx6U
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 7, 2026
کورال ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ یا کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں شہریوں کو لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے باہر جانے والے شہری جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں، جبکہ بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری بنی گالا اور پارک روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈائیورژنز کے دوران مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، اس لیے شہری سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھ کر گھروں سے نکلیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔ پولیس نے مزید معلومات کے لیے اپنے سوشل میڈیا صفحات کو فالو کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔














