کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان

جمعہ 9 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے پیش نظر اسلام آباد کی مختلف اہم شاہراہوں، جن میں ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، مری روڈ اور کلب روڈ شامل ہیں، پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے 9 اکتوبر کو جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق سری نگر ہائی وے پر سرینا چوک سے نائنتھ ایونیو تک مختلف مقامات پر ٹریفک کا رخ تبدیل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟

سری نگر ہائی وے کی ٹریفک کے لیے سہروردی روڈ، جی ایٹ اور جی نائن کی سروس روڈز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ زیرو پوائنٹ اور فیض آباد کی جانب جانے والی ٹریفک فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو کی ٹریفک سروس روڈ ایسٹ استعمال کرے گی۔

پولیس کے مطابق کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری پرانا ایئرپورٹ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ، آئی جے پی روڈ اور فقیر ایپی روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

کورال، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ اور کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں شہری لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ استعمال کریں۔

اسی طرح اسلام آباد سے باہر جانے والے شہریوں کو جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ، جبکہ بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والوں کو بنی گالا اور پارک روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی

اسلام آباد پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ڈائیورشنز کے دوران مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، لہٰذا شہری اپنی منزل تک بروقت پہنچنے کے لیے سفر میں 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھ کر روانہ ہوں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔

شہریوں کو مزید معلومات کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز فالو کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp