قومی ٹیم کے بیٹر حسن نواز نے کہا ہے کہ جب انہیں ڈراپ کیا گیا تھا تو ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے انہیں واپسی کے لیے پلان دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سابق انڈر 19 کپتان حسن خان کی کرکٹ میں شاندار واپسی، امریکی ٹیم میں شامل
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور مشکل پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں وہ پرفارمنس نہیں دے سکے تھے اور بھارت کے خلاف حالیہ ایشین گیمز میں میچ نہ جیتنے پر افسوس ہے۔
حسن نواز کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اس کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے اور بھارت کے خلاف پرفارمنس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لے کر آنے کا خواب تھا غلطیوں سے ہی سیکھا جاتا ہے اور خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیے: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی 20 سیریز: ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، راولپنڈی میں کرکٹ شائقین کے لیے رعایت
قومی بیٹر نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف مستقبل میں بھی میچز آئیں گے۔














