موت سے قبل نانا پاٹیکر نے دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر نے اداکار کے آخری لمحات کی تفصیلات بتا دیں

جمعرات 8 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ڈاکٹر نے اداکار کے آخری لمحات کی تفصیلات بھی بتا دیں۔

رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر کو گوا میں ان کی رہائش گاہ پر اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں منی پال اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جاسکا۔

ڈاکٹر کے مطابق نانا پاٹیکر کو صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے اسپتال لایا گیا جہاں صبح ساڑھے 5 بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ڈاکٹر شیکھر سالکر نے بتایا کہ اداکار نے رات تقریباً ڈھائی بجے اپنے ایک دوست کو پیغام بھیجا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تاہم رات کا وقت ہونے کی وجہ سے دوست پیغام نہ دیکھ سکا اور بعد ازاں اسے فون کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دوست تقریباً صبح 4 بجے نانا پاٹیکر کے گھر پہنچا تو اداکار کو شدید پسینہ آ رہا تھا اور ان کی حالت بگڑ رہی تھی۔ اسی دوران وہ آہستہ آہستہ بے ہوش ہونے لگے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری بھارتی اداکار نانا پاٹیکر چل بسے

ڈاکٹر کے مطابق نانا پاٹیکر کو اسپتال منتقل کرنے سے قبل بھی طبی امداد فراہم کی گئی اور ایمرجنسی ٹیم نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ بے ہوش رہے۔

انہوں نے بتایا کہ اداکار کو صبح تقریباً 4 بج کر 20 منٹ سے ساڑھے 4 بجے کے درمیان اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک کارڈیک مساج سمیت ہر ممکن کوشش کی لیکن نانا پاٹیکر جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر نے ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی خریدنے کے بجائے رقم کسانوں کو کیوں دی؟

ڈاکٹر شیکھر سالکر کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جبکہ واقعے کو میڈی کو لیگل کیس قرار دیے جانے کے بعد پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ اداکار کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے گوا میڈیکل کالج منتقل کردی گئی۔

نانا پاٹیکر کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جونیئر این ٹی آر، اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، کیارا ایڈوانی اور راکول پریت سنگھ سمیت متعدد فنکاروں نے سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’76 سال کی عمر میں یہ سب کچھ‘، نانا پاٹیکر کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

نانا پاٹیکر نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران کئی یادگار کردار ادا کیے۔ وہ آخری بار رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’او‘رومیو‘ میں نظر آئے تھے، جس کی ہدایت کاری وشال بھردواج نے کی تھی۔ فلم میں شاہد کپور، ترپتی ڈمری اور فریدہ جلال نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp