3 سال بعد چوری شدہ بھینس واپس مل گئی، مالک کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال، ویڈیو وائرل

جمعرات 8 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان میں تین سال بعد چوری ہونے والی بھینس کی گھر واپسی پر شہری کی خوشی دیدنی تھی۔ بھینس کے مالک نے اپنی بازیاب ہونے والی بھینس کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے قبول والا میں محمد ناصر نامی شہری کی بھینسیں تین سال قبل چوری ہوگئی تھیں۔ متاثرہ شہری نے پولیس کو مبینہ چوروں کی نشاندہی بھی کی تاہم طویل عرصے تک اس کی چوری شدہ بھینسیں برآمد نہ ہوسکیں۔

اب سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے خانیوال کے علاقے سے ایک مسروقہ بھینس برآمد کرلی جس کی واپسی پر مالک اور اہلِ خانہ کی خوشی دیدنی تھی۔

محمد ناصر نے اپنی بھینس کے گھر پہنچنے پر ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ شہری کے مطابق تین سال بعد اپنی بھینس کو واپس دیکھنا اس کے لیے انتہائی جذباتی اور خوشی کا لمحہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رکشے میں بیٹھی خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسانی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایکشن ہوگیا

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ دوسری چوری شدہ بھینس کی بھی جلد بازیابی کی امید ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے اس کی تلاش اور برآمدگی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp