انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں جمعرات کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں معمولی بہتری کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد روپیا مزید ایک پیسہ تقویت کے ساتھ بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپیہ قدم بہ قدم استحکام کی جانب گامزن، ڈالر کتنے کا ہوگیا؟
اسٹیٹ بینک آف پاکستان و مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی کرنسی میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277.02 روپے سے کم ہو کر 277.01 روپے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز (بدھ کو) روپیہ 277.02 پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر ایشیائی سیشن کے آغاز میں امریکی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے سخت منٹس جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہا۔ فیڈرل ریزرو کے پالیسی سازوں نے افراطِ زر (مہنگائی) کو معاشی منظرنامے کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
6 اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بتانے والا ‘ڈالر انڈیکس’ بدھ کے روز 0.3 فیصد اضافے کے بعد 102.23 کی سطح پر مستحکم رہا۔
مزید پڑھیے: پیٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا، ڈیزل ایک روپیہ ایک پیسہ فی لیٹر سستا ہوگیا
امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات کم ہی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق 28 اکتوبر کو ختم ہونے والے اجلاس میں 25 بیسس پوائنٹس کے اضافے کا امکان صرف 19 فیصد ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/w68SEHwPW7#sbpexchangerate pic.twitter.com/RPE1ImeVrb
— SBP (@StateBank_Pak) October 8, 2026
دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں جاپانی ین کے خلاف ڈالر 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 157.815 ین پر آ گیا۔ جاپان میں اگست کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس توقعات سے بہتر (4.062 کھرب ین) رہنے کی اطلاعات نے جاپانی کرنسی کو سہارا دیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ: 2.28 ڈالر (2.28 فیصد) اضافے کے ساتھ 102.28 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں: رواں سال روپیہ مستحکم رہنے کا امکان، اگلے برس کے اختتام پر ڈالر کتنے کا ہوگا؟
امریکی ڈبلیو ٹی آئی: 1.66 ڈالر (1.88 فیصد) اضافے کے ساتھ 89.94 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔














