جرمنی کے لیے نامزد پاکستانی سفیر سلمان شریف کی اسحاق ڈار سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

جمعہ 9 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جرمنی میں پاکستان کے نامزد سفیر سلمان شریف کو دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، بالخصوص اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سلمان شریف نے آج وزارت خارجہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے انہیں جرمنی میں پاکستان کا سفیر نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے جرمنی میں مقیم پاکستانی برادری کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنے، ان کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے اور انہیں مؤثر قونصلر خدمات فراہم کرنے کو پاکستانی سفارت خانے کی اہم ترجیحات قرار دیا۔

نائب وزیراعظم نے وزیراعظم آفس میں جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے سلمان شریف کی خدمات کو سراہا اور نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp