حکومت اور جماعت اسلامی میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں تیز

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے رابطے تیز ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

 جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انہیں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وعدے کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پایا ہے کہ سربراہان کی ملاقات سے قبل فریقین کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوگا، جس میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے واضح ایجنڈے اور معاشی نکات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

گفتگو کے دوران لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی درخواست پر ہی ’سُپر لانگ مارچ‘ میں وقفہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ عوام کے لیے حقیقی ریلیف ہوگا اور جب تک عوام کو بڑا ریلیف پیکج نہیں مل جاتا، جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے  رانا ثنا اللہ خان کو آگاہ کیا کہ لیوی کے خلاف ملک بھر میں جلسوں، محضر ناموں اور عوامی دستخطی مہم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp