شعیب ملک کی ایک اور شادی کی خبریں، اداکارہ نے بھی خاموشی توڑ دی

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ ونیزہ ستار نے شعیب ملک سے مبینہ شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد محض ویوز حاصل کرنے کے لیے مشہور شخصیات کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

ونیـزہ ستار نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک وائرل ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان افواہوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’اوہ میرے خدا! ، پھر سے نہیں!‘‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ دنیا میں گفتگو کے لیے بے شمار موضوعات موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بعض لوگ محض چند ویوز کی خاطر دوسروں کے بارے میں من گھڑت خبریں پھیلانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ونیزہ ستار نے شعیب ملک سے متعلق ان افواہوں پر وضاحت پیش کی ہو۔ اس سے قبل مختلف ٹی وی پروگراموں میں گفتگو کرتے ہوئے بھی وہ واضح کر چکی ہیں کہ ان کی شعیب ملک سے کبھی بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی۔ اداکارہ نے ان خبروں کے آغاز اور ان کے پیچھے موجود حقائق پر بھی سوال اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شعیب ملک اداکارہ ونیزا ستار سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟

ونیـزہ ستار کے مطابق ابتدا میں انہوں نے ان افواہوں کو مذاق سمجھا تاہم معاملہ اس وقت پریشان کن ہوگیا جب ان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرکے ان خبروں کی حقیقت جاننے کی کوشش کی۔

تازہ افواہوں کے بعد اداکارہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی سے متعلق غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp