وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، کن امور پر اتفاق ہوا؟

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نے وزارت داخلہ اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات بھی ہوئے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان منظم جرائم کی روک تھام، معلومات کے تبادلے، مجرمان کے تبادلے  اور ری ایڈمیشن معاہدے پر جلد عملدرآمد کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔ علاوہ ازیں، سائبر کرائم کی روک تھام، اینٹی نارکوٹکس فورس اور دونوں ممالک کی پولیس اکیڈمیز کے مابین اشتراک کار بڑھانے پر بھی مکمل ہم آہنگی ظاہر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے پاک روس سیکیورٹی مشاورتی اجلاس، علاقائی امن و تعاون پر گفتگو

طے پایا کہ دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے ورکنگ گروپس جلد ایک دوسرے کے ملک کے دورے کریں گے۔

مذاکرات میں پاکستان سے روس ہنر مند افرادی قوت بھیجنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور بزنس کمیونٹی کے لیے ویزا کے حصول کو آسان بنانے پر بھی سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ’منظم جرائم کی روک تھام کا معاہدہ باہمی تعاون کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ویزا رجیم میں آسانی سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان بالخصوص سائبر کرائم کے سدباب کے لیے روس کے تجربات اور جدید تکنیک سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ اس وقت 1,300 کے قریب پاکستانی طلباء روس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور ہماری خواہش ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے مزید پاکستانی طلباء روس جائیں۔‘

روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ’دہشتگردی، منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن جیسے سنگین مسائل اور تمام منظم جرائم کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ روس نے موثر اور جامع اقدامات کے ذریعے اپنے ملک میں سائبر کرائم کی شرح میں 33 فیصد تک کمی حاصل کی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے پاکستان، روس تعلقات کو نئی سمت دینے پر اتفاق، تجارت، توانائی، تعلیم اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے جامع سفارشات

اس اہم ملاقات اور وفود کی سطح کے مذاکرات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، پاکستان میں روس کے سفیر، اسپیشل و ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، آئی جی ایف سی، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے ایٹمی راز بتانے والے کو 20 ملین ڈالر اور محفوظ پناہ دی جائے گی، امریکا کا اعلان

طالبان ترجمان ذبیع اللہ کا ’داعش‘ کے مکمل خاتمے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، 2 ہزار دہشتگردوں کی موجودگی برقرار

ایرانی شہری کو غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کا الزام، نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

حکومت کا بڑا معاشی اقدام، ایس ایم ایز کے لیے 300 ارب روپے کی خصوصی فنانسنگ کا اعلان

’این سی سی آئی اے‘ کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیوں کررہی ہے؟

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟