نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا کراچی سے باہر بھی کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ، بلوچستان حکومت سے مفاہمتی یادداشت طے ہوگئی

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) نے کوئٹہ میں اپنا کیمپس قائم کرنے کے لیے حکومت بلوچستان کے ڈائریکٹوریٹ آف کلچر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ہندو جم خانہ کی ملکیت کا معاملہ: سپریم کورٹ نے قبضہ ناپا کو دینے کا عندیہ دے دیا

اکیڈمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی گئی پوسٹ کے مطابق کراچی سے باہر ادارے کے پہلے کیمپس کے قیام سے متعلق اس معاہدے پر ناپا کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید جاوید اقبال اور بلوچستان کے سیکریٹری ثقافت حمید اللہ ناصر نے دستخط کیے۔

دستخط کی تقریب میں ناپا کے بورڈ رکن اور سابق سینیٹر روشن خورشید بھروچا اور محکمہ ثقافت کے ڈائریکٹر داؤد ترین بھی موجود تھے۔ ان کے ساتھ متعدد فنکار، میڈیا کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال اور روشن خورشید بھروچا نے اس شراکت داری کو بلوچستان میں فن و ثقافت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہ ہونے دیں گے، وزیراعظم

حمید اللہ ناصر اور داؤد ترین نے اس معاہدے کو صوبے کی ثقافت اور ورثے کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے مقامی فنکاروں کی صلاحیتوں میں اضافے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp