پشاور اسکول حادثے کے تمام زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال سے ڈسچارج

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کی دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے حادثے کے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ایل آر ایچ کے ترجمان  اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق، اس وقت اسپتال میں حادثے کا کوئی زخمی زیر علاج نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور اسکول حادثہ: 110 بچے زیرِ تعلیم تھے، مالک حراست میں، ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، سی سی پی او

حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا تھا، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ضروری طبی معائنے بھی مکمل کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 17 کو گزشتہ روز طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، جبکہ باقی 3 زخمیوں کو بھی رات گئے ڈسچارج کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں دیر کالونی میں واقع اسکول کے حادثے کا کوئی بھی زخمی زیر علاج نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور اسکول سانحہ، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ثمر ہارون بلور

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں متعدد بچے شہید اور زخمی ہوئے تھے، واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت متعلقہ طبی مراکز منتقل کیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا گیا۔

اس سانحے کے بعد سرکاری سکولوں کی عمارتوں کی حالت اور طلبہ کی حفاظت سے متعلق اقدامات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے، جبکہ خستہ حال تعلیمی عمارتوں کی نشاندہی اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp