مہمند میں اہم رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار، ہزاروں مکین مشکلات سے دوچار

ہفتہ 17 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے مامد گٹ سے موسیٰ خیل، سڑا خواہ، میٹی درہ، سوران درہ، علینگار، چمرکنڈ اور چیناری سمیت متعدد علاقوں کو ملانے والی اہم رابطہ سڑک طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ پی ٹی آئی دور حکومت کے باوجود ضلع مہمند میں ترقیاتی منصوبے نظر نہیں آتے، شہری پھٹ پڑے

مقامی افراد کے مطابق سڑک کی خراب حالت کے باعث روزمرہ آمدورفت، طلبا، مریضوں، بزرگوں اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بارشوں کے دوران صورتحال مزید سنگین ہوجاتی ہے۔

شہریوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں 3 مرتبہ حکومت کرنے کے باوجود عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں تک ٹھیک نہیں ہوسکیں جبکہ محکمہ تعلیم و صحت اور دیگر اداروں کی کوئی اصلاح نہیں کی گئی اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہے۔

مزید پڑھیے: ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو احتجاج اور نعرے بازی سے ہی فرصت نہیں ملی۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp