13 سالہ پی ٹی آئی دور حکومت کے باوجود ضلع مہمند میں ترقیاتی منصوبے نظر نہیں آتے، شہری پھٹ پڑے

اتوار 4 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے شہریوں نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صوبے میں گزشتہ 13 سالوں سے حکومت میں ہے، مگر ترقیاتی منصوبوں کا نام و نشان نہیں۔

شہریوں کے مطابق ضلع مہمند میں اسکولوں، اسپتالوں، سڑکوں اور گیس و بجلی کی سہولیات کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے مقامی سطح پر بااختیار حکومتی نظام متعارف کرایا جائے، تاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp