پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے اس ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پاکستان نے 25 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستانی اوپنرز صائم ایوب 7 اور فخرزمان 16 رنز جبکہ بابر اعظم 47 رنز ون ڈے ڈیبیو کرنیوالے وکٹ کیپر سعد بیگ 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرائی سیریز ٹرافی کی رونمائی، ورلڈ کپ تیاریوں پر فوکس، ٹیم 400 رنز بھی بنا سکتی ہے،شاہین آفریدی
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ سری لنکا کو تقریباً 300 رنز کا ہدف دیا جائے۔
پاکستان اس سیریز میں سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی20 سیریز 1-2 سے جیتنے کے بعد میدان میں اترا ہے۔
Babar Azam 45(57) vs Sri Lanka | Match 01, Tri Series, 2026 – Rawalpindi | Ball By Ball Highlights pic.twitter.com/UYzn1vAfH2
— PctMedia (@PctMediaa) October 18, 2026
پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے ابتدائی 2 میچ جیتے تھے، جبکہ سری لنکا آخری میچ میں کامیاب رہا تھا۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں، افتتاحی میچ کے بعد پاکستان 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگا، جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 22 اکتوبر کو اسی میدان پر آمنے سامنے آئیں گی۔
مزید پڑھیں: ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
سیریز کے بقیہ گروپ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔
گروپ مرحلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی 2 ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی
پاکستان: صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔
سری لنکا: اویشکا فرنینڈو، کمیندو مینڈس، کوسل مینڈس (کپتان و وکٹ کیپر)، پون رتناياکے، سہان آراچیگے، جنتھ لیاناگے، داسن شناکا، سچندو کولمباجے، ایشان ملنگا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا۔










