ایشیائی حصص بازاروں میں منگل کو زیادہ تر مندی دیکھی گئی، جبکہ سرمایہ کار بڑی عالمی کمپنیوں کے مالی نتائج کے منتظر رہے۔
مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 360 پوائنٹس گر گیا
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جاپان کا نکی انڈیکس 0.6 فیصد، آسٹریلیا کا ایس اینڈ پی/ اے ایس ایکس 200 انڈیکس 0.8 فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسپی 2.8 فیصد گر گیا۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی قریباً ایک فیصد کمی ہوئی۔
Asian stocks mixed following Wall Street selloff fuelled by growing worries over AI investment boom. Let’s take a look 👇 https://t.co/RrTMF5zjLe
— TRT World Now (@TRTWorldNow) October 19, 2026
اس کے برعکس امریکی منڈی میں گزشتہ کاروباری روز ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے وابستہ حصص میں بہتری کے باعث نیس ڈیک میں 1.1 فیصد اور ایس اینڈ پی 500 میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس 166 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
سرمایہ کار آئندہ مالی نتائج اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کے عالمی معیشت پر اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔











