عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 3600 روپے کمی کے بعد 435436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3086 روپے کم ہو کر 373316 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 36 ڈالر کمی کے بعد 4129 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6234 روپے رہی۔











