ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری، پاکستان کے تحفظات مسترد

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلے گا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر احمد آباد میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ورلڈ کپ شیڈول ممبئی میں خصوصی تقریب کے دوران جاری کیا گیا، شیڈول آئی سی سی 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 2023، 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا، آئی سی سی ورلڈ کپ 10 وینیوز پر کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ میں شامل 10 ٹیمیں 9،9 میچ کھیلیں گی۔

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا پہلا دفاعی میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ورلڈ کپ کوالیفائر کے ساتھ 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کھیلے گا۔

بشکریہ آئی سی سی: ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کاشیڈول

ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق میزبان بھارت اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو ورلڈ کپ کی 5 بار فاتح ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چنائے میں کھیلے گا۔

بنگلا دیش اور افغانستان 7 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ کھیلیں گے، 7 اکتوبر کو ہی ساؤتھ افریقا کوالیفائر 2 کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر 2 کے ساتھ حیدر آباد میں کھیلے گا۔

پاکستان کا تیسرا میچ 15 اکتوبر کو بھارت کے ساتھ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان اپنا چوتھا میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے ساتھ بینگلور میں کھیلے گا۔

پاکستان کا پانچواں میچ 23 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف چنائےمیں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ساؤتھ افریقا کے ساتھ اپنا چھٹا میچ 27 اکتوبر کو چنائے میں ہی کھیلے گا۔

31 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ بنگلادیش کولکتہ میں ٹاکرا ہو گا۔

نیوزی لینڈ 4 نومبر کو بینگلورو میں پاکستان کے مدمقابل آئے گا۔

پاکستان اپنا نواں اور آخری شیڈول میچ انگلینڈ کے ساتھ 12 نومبر کو کولکتہ کھیلے گا۔

15 نومبر کو ممبئی میں ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ 16 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل ہو گا۔

ورلڈکپ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان نے ورلڈ کپ شیڈول سے پہلے اپنے کچھ میچز پر تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن آئی سی سی نے پاکستان کے تمام تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!