وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے درمیان مجوزہ ملاقات کے لیے رابطے تیز ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم لیوی بھتہ ہے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو اسلام آباد مارچ ضرور ہوگا، رہنما جماعت اسلامی منعم ظفر
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ان سے رابطہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ خان نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
لیاقت بلوچ کے مطابق پیٹرولیم لیوی پر حکومتی کمیٹی کے اراکین نے وزیراعظم کو پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ نے بتایا ہے کہ آئندہ 2 روز میں وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ہوگی۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی وزیراعظم سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے ایجنڈے پر ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیے: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا جماعت اسلامی کے مرکز کا دورہ، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہتی ہے۔











