پنجاب کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد مریم نواز کو مستقبل میں وزیراعظم کے منصب پر دیکھنے کی خواہش مند ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب عوامی فلاح اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں۔ ان کے خیال میں اگر پنجاب میں شروع کیے گئے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا دائرہ ملک کے دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جائے تو پاکستان ترقی کی نئی منزلیں طے کرسکتا ہے۔
تاہم بعض شہریوں کا خیال ہے کہ صوبے کی حکومت چلانے اور وفاق کی قیادت کرنے میں فرق ہے، اس لیے مریم نواز کو وزیراعظم بننے کے لیے مزید تجربہ اور محنت درکار ہے۔ کچھ شہری سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر بھی ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، جبکہ بعض کے نزدیک فی الحال انہیں پنجاب پر توجہ دینی چاہیے۔ شہریوں کی آرا میں اختلاف کے باوجود مریم نواز کے مستقبل کے سیاسی کردار پر دلچسپ بحث سامنے آئی ہے۔










