ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 23 ہزار726 ہو گئیں

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 23 ہزار726 ہو گئیں ہیں۔

حکام کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 20 ہزار213 ہو گئیں ،ترکیہ میں زلزلے سے زخمیوں کی تعداد80 ہزار52 ہو گئی ۔

ترک میڈیا کے مطابق انطاکیہ میں 120 گھنٹے بعد 3 بھائی ملبے سے زندہ نکال لئے گئے ،شام میں زلزلے سے اموات 3384 ہو گئیں، 5245 زخمی ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی کا ابھی مکمل اندازہ نہیں ،شام میں زلزلے سے بے گھر افراد50 لاکھ ہو سکتے ہیں ،ترکیہ اور شام میں مقامی اور غیرملکی اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہاکہ ترکیہ میں ایک لاکھ 41 ہزار امدادی کارکن مصروف عمل ہیں،ہر متاثرہ فیملی کو 796 ڈالر امداد شروع کر رہے ہیں ،ذاتی گھر تباہ ہونیوالوں کو 265 ، کرایہ داروں کو106 ڈالر ماہانہ دیں گے ،امدادی کارکنوں کو گاڑیوں کی کمی اور بند راستوں کے باعث رسد میں رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔

یاد رہے کہ ترکی اور شام کے علاقوں میں 5 روز قبل 7.8 شدت کا زلزلہ آیا ،امریکی میڈیا کے مطابق یہ ترکیہ میں 80 سال کے دوران خوفناک ترین زلزلہ ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘