احمد سلطان کیانی نے 19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچورز گالف کپ 2026 کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 25 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احمد سلطان کیانی نے 19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچورز گالف کپ 2026 کا ٹائٹل جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پاک بحریہ کے زیر اہتمام 19واں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ شروع

تفصیلات کے مطابق احمد ظفر حیات، ایمی چن، دعا فرید راؤ اور مصطفیٰ زبیر نے بالترتیب سینئیرز، لیڈیز، لیڈیز اور جونیئرز کیٹیگریز میں ٹائٹل اپنے نام کیے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور تمام کھلاڑیوں کی اسپورٹس مین شپ کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

انہوں نے اسپانسرز، میڈیا اور مارگلہ گرینز گالف کلب کی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کی بھی تعریف کی جن کی اجتماعی کوششوں نے ایونٹ کی شاندار کامیابی کو یقینی بنایا۔

مزید پڑھیے: سنگاپور اوپن گالف چیمپیئن شپ، پاکستان کے احمد ظفر حیات نے میدان مار لیا

4 روزہ گالف کپ 22 سے 25 اکتوبر 2026 تک مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس میں امیچور، سینیئرز، لیڈیز اور جونیئرز سمیت متعدد کیٹیگریز میں مقابلے منعقد ہوئے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف امیچورز گالف کپ 2007 سے قومی گالف سرکٹ میں ایک باقاعدہ اور اہم ایونٹ ہے اور اس کا باقاعدہ انعقاد قومی سطح پر کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں: دن دیکھا نہ رات، مسلسل 36 گھنٹے گالف کھیل کر بنایا منفرد ریکارڈ

تقریب میں مسلح افواج کے افسران، اسپانسرز، گالفرز اور میڈیا کے اراکین سمیت مختلف معززین نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویسٹ انڈیز کا51 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، شاداب خان اور حارث رؤف نے نئی کرکٹ تاریخ لکھ دی

پی ٹی آئی افغانستان اور طالبان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی ذمے دار وہ خود ہے، پرویز خٹک

کرکٹ تاریخ میں کھیل کا انوکھا اختتام، آؤٹ قرار دیے گئے شاداب خان نے میچ کیسے جتوا دیا؟

‘ایسا کبھی نہیں دیکھا، آج جشن ہوگا’: انگلینڈ کیخلاف ہار کو جیت بنانے والے شاداب و حارث کے کمال پر کپتان شاہین آفریدی شاداں

کراچی: پاک فوج کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟