پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 1.11 روپےمہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 92 پیسے کا ہو گیا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر ڈالر کی قدر 286 روپے 15 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.76 روپے، اماراتی درہم 78.38 روپے، قطری ریال 79.04 روپے، کویتی 937.96 روپے اور بحرینی دینار 763.81 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 194 روپے 0 پیسے، کینیڈین ڈالر 218 روپے 13 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 370 روپے 02 پیسے ریکارڈ کی گئی۔