وزارت خارجہ اور نیول ہیڈ کوارٹرز کے درمیان سالانہ اسٹاف بات چیت

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خارجہ اور نیول ہیڈ کوارٹرز کے درمیان سالانہ اسٹاف بات چیت پیر کو دفتر خارجہ میں ہوئی۔

 دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) وائس ایڈمرل اویس اے بلگرامی نے بات چیت میں متعلقہ فریقین کی قیادت کی۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اجلاس کی صدارت کی جس میں میری ٹائم افیئرز کی وزارت نے بھی شرکت کی۔

ملاقات نے پاکستان کے سمندری مفادات بشمول میری ٹائم سیکورٹی، بلیو اکانومی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کی ضروریات کے بارے میں ایک جامع جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا۔

بیان کے مطابق سمندری مسائل سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں پاکستان کی شرکت اور مختلف شعبوں میں بین الاقوامی تعاون اور استعداد کار بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے پاکستان کے بحری مفادات کے مکمل حصول کے لیے میری ٹائم ڈومین میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک جامع قومی میری ٹائم پالیسی فریم ورک کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے پاکستان کی بحری اور بلیو اکانومی کی صلاحیتوں کے ادراک اور بحری ڈومین میں موثر بین الاقوامی شراکت داری کے فعال حصول کے لیے ایک فعال ملکی ماحولیاتی نظام کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکا نے اس مقصد کے حصول کے لیے بات چیت اور ہم آہنگی کو گہرا کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں