آئی ٹی سیکٹر میں زبردست خرید و فروخت، اسٹاک مارکیٹ 6 برس کی بلند ترین سطح پر

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاروبار میں زبردست تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ گزشتہ چھ برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 100 انڈیکس 634 پوائنٹس اضافے کے بعد  49 ہزار 300 سو پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا ہے۔

100 انڈیکس میں گزشتہ پانچ کاروباری ہفتوں کے دوران تقریباً 8 ہزار سے زائد پوائنٹس یعنی 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 38 پیسے سستا ہوکر 2 سو 88 روپے کا ہوگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ریفائنری سیکٹر اور آئی ٹی سیکٹر میں زبردست خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ریفائنری انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے باعث خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ بینکنگ سیکٹرز میں نئے معاہدے ہونے کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بروکر ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ پانچ ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے اٹھارہ فیصد بہتری آئی ہے یعنی مارکیٹ 41 ہزار سے 49 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ کی وجہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے، جس سے اسٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ دوسری جانب  بڑے اداروں کی جانب سے بھی حصص کی خریداری کا رجحان غالب ہے۔

آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عمل کیا جارہا ہے جسے مثبت انداز میں دیکھنے کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈکس گرین زون کے ساتھ ٹریڈ ہو رہا ہے۔

معاشی ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سی پیک منصوبے میں امریکہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت پاکستان نے باضابطہ طور پر امریکہ کو دعوت دے دی ہے، 5 سو ارب روپے مقامی بینکوں سے قرضے لیے گئے ہیں۔

’آغا خان فنڈز کا کہنا ہے کہ وہ مزید ایچ بی ایل کے شیئرز خریدیں گے جو کہ 3.4 بلین روپے مالیت کے بنتے ہیں۔ اس رقم سے یقینی طور پر اسٹاک پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔‘

خاص بات یہ ہے کہ 7 اگست کو کابینہ کے ایک اجلاس میں آئل ریفائنری پالیسی متوقع ہے۔ سرمایہ کار نہ صرف اس پالیسی کے بے چینی سے منتظر ہیں بلکہ کافی حد تک چھوٹ بھی توقع کررہے ہیں۔

شہریار بٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں نیشنل الیکٹرک سٹی پلان بھی منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کے نئے چیئرمین کو 10کھرب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ ان پالیسیوں اور خبروں کے پاعث گزشتہ دس روز سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

استحکام پاکستان پارٹی کی آزادکشمیر میں رجسٹریشن ، نوٹیفکیشن جاری

ایشین گیمز 2026:آمنہ بلوچ کے ہاتھوں بھارتی ریسلر کو شکست، پاکستان کے لیے گولڈ میڈل

بشکیک میں پاکستان کی سفارتی پیشرفت، محسن نقوی کی روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

بھارت میں ’کاکروچ یوتھ موومنٹ‘ کا احتجاجی آغاز، مودی حکومت کے خلاف دلی میں مظاہرہ

ویڈیو

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟