پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں صفر اعشاریہ 48 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 91 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ کاروباری پفتہ ڈالر کی قدر 287 روپے 43 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.74 روپے، اماراتی درہم 78.38 روپے، قطری ریال 79.00 روپے، کویتی دینار935.90 روپے اور بحرینی دینار 763.74 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 187 روپے 77 پیسے، کینیڈین ڈالر 214 روپے 49 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 367 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی۔