وزیراعظم نے مفت بجلی سے مستفید ہونے والے افسروں اور اداروں کی تفصیلات طلب کر لیں

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عوام کو بجلی کے بلوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مفت بجلی استعمال کرنے والے افسروں اور اداروں کی تفصیلاب بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بِلوں میں اضافے پر ہنگامی اجلاس کا پہلا دور ہوا جس میں وزیرِ اعظم کو جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے زائد بلوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات مرتب کرکے پیش کیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو اور صارفین کو سہولت ملے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو، افسر شاہی اور وزیرِ اعظم ان کے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں۔ متعلقہ وزارتیں اور متعلقہ ادارے مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کریں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

نگراں وزیراعظم نے کہاکہ میں عام آدمی کی نمائندگی کرتا ہوں، وزیرِ اعظم ہاؤس اور پاک سیکریٹریٹ میں بجلی کا خرچہ کم سے کم کیا جائے۔ اگر میرے کمرے کا اے سی بند کرنا پڑا تو بے شک بند کر دیں۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کی بچت کے اقدامات کے نفاذ اور جولائی کے زیادہ بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزراء اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کل کی جائے گی۔

تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی چوری کی روک تھام کا روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری کی روک تھام کا روڈ میپ پیش کریں۔ بجلی کے شعبے میں اصلاحات، قلیل، وسط اور طویل مدتی پلان جلد از جلد  پیش کیا جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں عبوری کابینہ کے وفاقی وزراء شمشاد اختر، گوہر اعجاز، مرتضیٰ سولنگی، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر وقار مسعود، سیکریٹری پاور، چیئرمین واپڈا، چیئرمین نیپرا اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بجلی کے شعبے کے مسائل، زائد بلوں کے حوالے سے تفصیلات، بجلی چوری اور اس کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس کو کل تک ملتوی کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات اور پلان تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا سرکاری دورے پر اسلام آباد آمد

نئے صوبوں کا قیام: بلوچستان میں کیا رائے پائی جاتی ہے؟

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر عمران خان کو علاج کے پورے مواقع ملنے چاہییں، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟